سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مملکت میں سردیوں کے دوران اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 16 جنوری 2008 کو حائل شہر میں درج ہوا۔
این سی ایم کی رپورٹ میں 1985 سے 2025 تک کے دوران سردیوں کے مہینوں میں مختلف شہروں میں شدید سردی اور کہر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق:
قریات میں جنوری 2008 میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
طریف میں متعدد مواقع پر منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔
الجوف شہر میں فروری 1989 میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، جن میں عرعر، رفحاء، ریاض، بریدة، القصیم، تبوک اور دیگر شہر شامل ہیں۔این سی ایم کے مطابق سال 2008 سعودی عرب کے سرد ترین برسوں میں شمار ہوتا ہے، جب ملک کے کئی شہروں میں تاریخ کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔ اس رپورٹ کے ذریعے یہ بھی واضح کیا گیا کہ ملک میں موسمی تبدیلیوں کے باعث شدید سردی کے واقعات کے رجحانات کو مانیٹر کرنا ضروری ہے۔