ہانگ کانگ میں 150 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مون سون سیزن میں ریکارڈ بارشیں

ہانگ کانگ میں 150 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مون سون سیزن میں ریکارڈ بارشیں

ہانگ کانگ میں رواں سال مون سون سیزن کے دوران ہونے والی شدید بارشوں نے ڈیڑھ صدی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اگست کے مہینے میں ایک ہی دن کے دوران 355.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو تاریخ کی سب سے زیادہ یومیہ بارش ہے۔شدید بارش اور بلیک لیول وارننگ کے باعث شہر کے اسپتال، اسکول اور عدالتیں بند کر دی گئیں جبکہ سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کرنے لگیں۔ادھر جاپان کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں فی گھنٹہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔