فیفا ورلڈکپ: 32 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئے ریکارڈز کا امکان برقرار

فیفا ورلڈکپ: 32 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئے ریکارڈز کا امکان برقرار

فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث نئے ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کے روز کھیلے گئے چار میچز میں مجموعی طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین نے اسٹیڈیمز میں موجود ہو کر تاریخ رقم کر دی۔اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 1994 کے ورلڈکپ میں امریکا میں قائم ہونے والے ایک دن کے ریکارڈ 2 لاکھ 77 ہزار 70 سے بھی زیادہ ہے، جس نے اس ایونٹ کو ایک نئی تاریخ میں شامل کر دیا۔منگل کو کھیلے گئے میچز میں فرانس بمقابلہ سینیگال، ارجنٹینا بمقابلہ الجیریا، آسٹریا بمقابلہ اردن اور عراق بمقابلہ ناروے کے مقابلے شامل تھے، جن میں بالترتیب 80 ہزار 545، 69 ہزار 45، 68 ہزار 527 اور 63 ہزار 106 شائقین نے اسٹیڈیمز میں شرکت کی۔فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ میں اس وقت فی میچ اوسطاً 65 ہزار 483 شائقین اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ 1994 میں قائم ہونے والا مجموعی 3.5 ملین تماشائیوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔