جیسن ہولڈر کا نیا عالمی ریکارڈ، راشد خان کا 7 سال پرانا کارنامہ ٹوٹ گیا

جیسن ہولڈر کا نیا عالمی ریکارڈ، راشد خان کا 7 سال پرانا کارنامہ ٹوٹ گیا

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان کا 7 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسن ہولڈر نے رواں کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 97 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 2018 میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈی جے براوو تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2016 میں 87 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ افغانستان کے نوجوان اسپنر نور احمد نے رواں سال 86 وکٹیں حاصل کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

راشد خان بھی اس فہرست میں مزید دو بار شامل ہیں، انہوں نے 2022 میں 81 اور 2017 میں 80 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے باعث وہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔جیسن ہولڈر کی یہ شاندار کارکردگی ان کی مستقل مزاجی، فٹنس اور آل راؤنڈ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام دلوا دیا ہے۔