بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے مطابق نک پوٹاس کا معاہدہ 2026 تک تھا، تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔نک پوٹاس نے اپنے استعفے کے بعد کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے اور اس دوران ہم نے کئی ریکارڈز توڑے اور کئی یادگار لمحات بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ کچھ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ مستقبل میں کیا نئے مواقع سامنے آتے ہیں۔