سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گے

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گے

ڈھاکا: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے اور وہ بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر کو فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شعیب اختر کی شمولیت ٹیم کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، جس سے کیپیٹلز کی تیاری میں بین الاقوامی تجربہ، جیتنے کا جذبہ اور قیادت کی اہمیت بڑھے گی۔بی پی ایل کا 12واں ایڈیشن 26 دسمبر سے شروع ہوگا، اور ڈھاکا کیپیٹلز 27 دسمبر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راجشاہی وارئرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔