سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1 ہزار روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1 ہزار روپے مہنگا

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 فی تولہ سونا ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 74 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا 4 لاکھ 34 ہزار 500 روپے اور 21 قیراط سونا 4 لاکھ 14 ہزار 750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافہ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہیں۔ اس صورتحال سے خریدار اور سرمایہ کار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔