ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے تحت فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گیا ہے۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر بڑھ کر 3040 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔