ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 375 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔