شام کے صوبے حمص میں ایک مسجد کے اندر جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور عبادت گزار مسجد کے مرکزی ہال سے بھاگ نکلے۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اور واقعے کی نوعیت اور اس کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔اس دھماکے سے مقامی شہریوں میں خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ مذہبی عبادت کے دوران سیکیورٹی کے بارے میں بھی شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔