شام کے شہر حمس میں مسجد میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زیادہ زخمی

شام کے شہر حمس میں مسجد میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زیادہ زخمی

شام کے شہر حمس میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 دھماکے کا نشانہ وادی الدہب میں واقع امام علی ابن ابی طالب مسجد تھا۔دمشق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے فوری بعد پیش آیا، جس کے باعث عبادت گزار خوفزدہ ہو کر مسجد سے بھاگ نکلے۔ دھماکے کی شدت کے سبب مسجد کی دیواروں میں بڑے سوراخ دیکھے گئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر خودکش بمبار کی کارروائی یا پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہوا۔ شامی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ سکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔