کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 254 ہوگئی

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 254 ہوگئی

کولمبیا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، شہر پیریرا میں 101 اور کالی میں 95 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔زلزلے کے بعد تقریباً 100 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جنہوں نے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔اس زلزلے نے رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز کو شدید نقصان پہنچایا، ساتھ ہی ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ادھر، پیریرا میں امدادی ٹیموں نے ایک خاتون کو 30 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔