کراچی میں کمشنر سہیل راجپوت نے دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی ہیں۔
یہ قیمتیں سندھ ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کے تحت مقرر کی گئی ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز نمایاں جگہ پر قیمت نامہ آویزاں کریں۔ دکانداروں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
نئی مقررہ قیمتیں درج ذیل ہیں:
دال ماش: 335 روپے فی کلو
دال مونگ: 340 روپے فی کلو
دال مسور: 200 روپے فی کلو
دال چنا: 200 روپے فی کلو
کابلی چنا: 295 روپے فی کلو
کالا چنا: 190 روپے فی کلو
پسی ہوئی مرچ: 750 روپے فی کلو
ثابت ہائبرڈ مرچ: 560 روپے فی کلو
ثابت دھنیا: 430 روپے فی کلو
پسا ہوا دھنیا: 480 روپے فی کلو
پسی ہلدی: 590 روپے فی کلو
ثابت ہلدی: 535 روپے فی کلو
کمشنر نے کہا کہ یہ قیمتیں آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی اور عوام کو معیار اور مناسب نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔