اوپن مارکیٹ میں مختلف بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ رپورٹ کے مطابق، درجہ دوم کے چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد یہ چاول 250 روپے سے 275 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔اسی طرح، دال چنا کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دال چنا 350 روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہے۔ صارفین نے اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔