متعدد مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکو نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ جنرل چیکنگ کے دوران مختلف صارفین کو بجلی چوری میں ملوث پایا، جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران شہزاد اسلم، محمد منشا(حال قابض ابوہریرہ) اور مسمی زبیر کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان صارفین کی جانب سے غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے لیسکو کو مجموعی طور پرآٹھ لاکھ سے زائد روپے کا نقصان پہنچا۔ لیسکونے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی غیر قانونی تاریں قبضے میں لے لی گئیں اور تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے۔