لاہور(کرائم رپورٹر )رینجرز کی مدد سے لیسکو سنٹرل سرکل کے مختلف علاقوں رائیونڈ ،مانگا منڈی، شاہ پور میں کارروائی کی گئی ،مجموعی طور پر 53 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ای جمشید زمان کا کہنا تھا کئی زمیندار ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،لدھکی گائوں سے 200 کے وی اور حویلی چینیاں والی سے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔