لاہور(کرائم رپورٹر )وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 99ہزار568مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، ایک لاکھ81ہزار819ملزمان کے خلاف مقدمات درج،51ہزار167ملزمان گرفتارملزمان کوڈٹیکشن بل کی مد میں20کروڑ2لاکھ76ہزار907یون چارج کیے گئے ،یونٹس کی مالیت 7ارب74کروڑ88لاکھ74ہزار331روپے ہے۔