کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص زندہ جل گیا

 رنگ روڈ نڑ والا بائی پاس کے قریب فیکٹری میں پرانے کپڑے کو آ گ لگی
ٹھیکریوالا(خصوصی رپورٹ)کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،آگ میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، رنگ روڈ نڑ والا بائی پاس 51 ج ب لہلاں کے قریب واقع اللہ توکل کاٹن فیکٹری میں موجود پرانے کپڑے کی گانٹھوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے جھلس کر لیہ کا رہائشی 26 سالہ جمیل ولد اشرف نامی جاں بحق ہوگیا۔