مانسہرہ ، ڈی آئی خان میں حادثات 6 افراد جاں بحق

 داتہ کے مقام پر جیپ کھائی میں جاگری 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے 
چشمہ روڈ پر مندھرا موڑ کے قریب کار کو حادثہ ،2 نوجوان جاں بحق 1زخمی 
 مانسہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹ )مانسہرہ داتہ اور ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ، پہلا حادثہ داتہ کے مقام پر پیش ا?یا جہاں جیپ بیقابو ہوکر کھائی میں جاگری حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد تعزیت کے بعد غازیکوٹ واپس آ رہے تھے، امدادی ٹیموں نے نعشیں اور زخمی شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کر دی ، دوسرا حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان چشمہ روڈ پر پیش آیا جہاں کار کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ، جن کی شناخت گل عالم عمر 25 سال، سکنہ پہاڑ پور اور فاروق عمر 22 سال، سکنہ پہاڑ پور کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں انعام عمر 32 سال، سکنہ وانڈھا مد نامی شخص زخمی ہوا۔