6سال:کم عمر بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 5761 واقعات

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں گزشتہ 6 سال کے دوران کم عمر بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے 5761 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 9524 ملزمان نامزد کیے گئے، تاہم پولیس تمام تر دعوؤں کے باوجود 8451 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ذرائع اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران کم عمر بچوں اور بچیوں سے اجتماعی جنسی زیادتی کے 638 واقعات بھی سامنے آئے، جن میں 1710 ملزمان نامزد ہوئے جبکہ پولیس نے 1452 ملزمان کو گرفتار کیا۔سال وار تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 962 مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 827 کے چالان مکمل، 134 منسوخ اور ایک مقدمہ ان ٹریس قرار پایا۔ اس سال 1544 ملزمان نامزد جبکہ 1433 کو گرفتار کیا گیاسال 2021 میں 963 مقدمات درج ہوئے، 807 چالان مکمل، 153 منسوخ اور دو مقدمات ان ٹریس رہے۔ اس دوران 1378 ملزمان نامزد جبکہ 1433 گرفتار کیے گئے۔سال 2022 میں 1191 مقدمات سامنے آئے، 974 چالان مکمل، 213 منسوخ، تین ان ٹریس جبکہ ایک مقدمہ زیر تفتیش رہا۔ اس سال 1668 ملزمان نامزد اور 1491 گرفتار ہوئے۔سال 2023 میں 1313 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 1067 کے چالان مکمل، 238 منسوخ، پانچ ان ٹریس اور تین زیر تفتیش رہے۔ 1701 ملزمان نامزد جبکہ 1501 کو گرفتار کیا گیا۔سال 2024 میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 1297 مقدمات درج ہوئے، 1056 چالان مکمل، 232 منسوخ، دو ان ٹریس اور چار مقدمات زیر تفتیش رہے۔ اس سال 1592 ملزمان نامزد اور 1435 گرفتار ہوئیرواں سال اب تک 1332 مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں 1025 کے چالان مکمل، 180 منسوخ جبکہ 127 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں۔ رواں سال 1641 ملزمان نامزد اور 1335 گرفتار کیے گئے۔اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفصیل کے مطابق سال 2020 میں 45 مقدمات درج ہوئے، جن میں 40 کے چالان مکمل اور پانچ منسوخ کیے گئے۔ اس سال 138 ملزمان نامزد جبکہ 130 گرفتار ہوئیسال 2021 میں اجتماعی زیادتی کے 58 مقدمات سامنے آئے، 49 کے چالان مکمل اور نو منسوخ ہوئے۔ 192 ملزمان نامزد اور 185 گرفتار کیے گئے سال 2022 میں 62 مقدمات درج ہوئے، 52 کے چالان مکمل اور 10 منسوخ ہوئے، جبکہ 172 ملزمان نامزد اور 151 گرفتار ہوئیسال 2023 میں اجتماعی جنسی زیادتی کے 96 مقدمات سامنے آئے، جن میں 78 کے چالان مکمل اور 18 منسوخ کیے گئے۔ 289 ملزمان نامزد جبکہ 262 گرفتار ہوئے سال 2024 میں 144 مقدمات درج کیے گئے، 126 چالان مکمل، 16 منسوخ، ایک مقدمہ ان ٹریس اور ایک زیر تفتیش رہا۔ اس دوران 327 ملزمان نامزد اور 284 گرفتار ہوئے۔