بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات ‘ایس ایس ڈی اوآج رپورٹ جاری کرے گی

اسلام آباد (آن لائن) سسٹینیبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) پاکستان میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالے سے 2019 سے 2023 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ایک جامع رپورٹ آج بروز سوموار 30 دسمبر 2024 کو  جاری کرے گی۔ یہ رپورٹ ملک کے تمام اضلاع سے حاصل کردہ معلومات کو مرتب کرکے تیار کی گئی ہے اور اس میں معلومات تک رسائی کے قوانین کے تحت مختلف سرکاری ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کی ضلعی سطح پر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں