لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران زیادتی کے 670 مقدمات درج ہوئیجبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 575 مقدمات رپورٹ ہوئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویڑن میں گزشتہ سال 96 مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی۔ کینٹ ڈویڑن میں نسبتاًکمی ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ سال 166 کے مقابلے میں رواں سال 148 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویڑن میں زیادتی مقدمات کی تعداد 30 سے بڑھ کر 42 ہو گئی جبکہ صدر ڈویڑن میں گزشتہ سال 115 کے مقابلے میں رواں سال 142 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ اقبال ٹا ئون ڈویڑن میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجہاں گزشتہ سال 62 کے مقابلے میں رواں سال مقدمات کی تعداد 110 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ماڈل ٹا ئون ڈویڑن میں گزشتہ سال 106 مقدمات درج ہوئے،رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 118 ہو گئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں کم عمر بچوں سیزیادتی مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔