اوباش ملزم حمزہ کو سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں کم سن بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی سربراہی میں ایس ایچ او گرین ٹائون خرم شہزاد پر مشتمل ٹیم دی تھی گرین ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ سے پڑھ کے نکلنے والی بچیوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا اوباش ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ویڈیو وائرل ہوتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف ائی ار دے کے فوری کاروائی کا اغاز کر دیاسیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیاگرین ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کو بلاک تھری سیکٹر سی ون ٹاؤن شپ سے گرفتار کر لیا، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بروقت گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔