سگیاں میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرائی ، ایک زخمی ہسپتال داخل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ سگیاں میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر اینٹوں سے بھری ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے، تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانیاور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔