2موٹرسائیکل ٹکرا گئے،کانسٹیبل سمیت 2 جاں بحق

مرنے والوں میں شاہ بہرام اور 25سالہ عابدشامل،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ساہیوا ل (خصوصی رپورٹ)تیزرفتار موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر کے نتیجے میں کانسٹیبل سمیت2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کچاپکا نورشاہ روڈ پر سنیاراں والاکھوہ کے قریب 2تیزرفتا موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں بٹالین ون پی سی لاہور میں تعینات کانسٹیبل شاہ بہرام اور 25سالہ عابد جاں بحق ہوگئے جبکہ 40سالہ عابد شدید زخمی ہوا۔ریسکیو1122نے مرنے والوں اور زخمی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔