لاہور (کرائم رپورٹر )شاہدرہ ٹائون پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹائون پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزمان طلحہ ،شاہد اور فیصل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 رائفلیں اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔