عمران خان پر حملے کے مجرم نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 4سال قید کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرآباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کے مجرم محمد نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ایک اور الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نے مجرم کو پنجاب آرمز (ترمیم شدہ) آرڈیننس 2015 کے تحت مجرم قرار دیا۔مقدمہ/ایف آئی آر نمبر 742/2022 سے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجسٹریٹ نے چار سال کی سادہ قید کے ساتھ ساتھ 40,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مجسٹریٹ نے  ہدایت کی کہ یہ سزا کسی بھی دیگر سزاؤں کے ساتھ ساتھ چلائی جائے گی جو مجرم دوسرے فوجداری مقدمات میں کاٹ رہا ہو، جو اس کے جیل میں داخل ہونے کی تاریخ سے لاگو ہو گا