جرمنی نے مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افغان شہری کو ملک بدر کر دیا

جرمنی نے مسلح ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث افغان شہری کو ملک بدر کر دیا

جرمنی نے ایک افغان باشندے کو ملک بدر کر دیا ہے جو مسلح ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق ایسے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اور دیگر افغان باشندوں کو بھی جرمنی سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔افغان جریدے کے مطابق 2018 سے اب تک جرمنی سے 220 سے زائد افغان پناہ گزین، جو مختلف جرائم میں ملوث تھے، ملک بدر ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر 2024 اور 2025 میں بالترتیب 28 اور 81 افغان باشندوں کو جرمنی سے نکالا گیا۔مزید برآں، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ایران نے بھی لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے عالمی سطح پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔