جرمنی نے افغان پناہ گزین پروگرام ختم کر دیا، 640 افغانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی

جرمنی نے افغان پناہ گزین پروگرام ختم کر دیا، 640 افغانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی

جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق، حکومت نے 640 افغان پناہ گزینوں کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، جرمنی نے 2024 میں 28 افغان باشندوں اور 2025 میں 81 افغان باشندوں کو مجرمانہ کارروائیوں کے باعث ملک بدر کیا تھا۔یہ اقدام جرمنی کی سرحدی سکیورٹی اور داخلی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ افغان مہاجرین کی مستقبل میں ملک میں رہائش کے حوالے سے امکانات مزید محدود ہو گئے ہیں۔