توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں پیر کو دائر ہوں گی

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں پیر کو دائر ہوں گی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پیر کو دائر کی جائیں گی۔

وکیل خالد یوسف چوہدری اپیلیں دائر کرنے کے لیے ابھی پیپر ورک مکمل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی اور اسپیشل جج سنٹرل عدالت کو اپیل کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔خالد یوسف نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیل میں یہ نکات بھی شامل ہیں کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا اور توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے متن بلغاری سیٹ اپنے پاس رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا اور یہ سیاسی انتقام کے تحت چلایا جا رہا ہے، جبکہ درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا۔