بھارت میں آن لائن جوئے میں مالی نقصان کے باعث ایک 20 سالہ طالب علم کی جان چلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا، جہاں کالج کے طالب علم وکرم نے انتہائی قدم اٹھایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم خفیہ طور پر آن لائن جوئے کی ایپ “فن اِن ایکسچینج” استعمال کر رہا تھا، جس میں اسے تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ جب اس نقصان کا علم والد کو ہوا تو انہوں نے وکرم کو سرزنش کی، جس کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا۔
بعد ازاں وکرم کی حالت بگڑنے پر اسے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ طبی عملے کی سفارش پر والدین نے مرحوم طالب علم کی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کر دیے۔واقعے کے بعد آن لائن جوئے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نوجوانوں کی ذہنی صحت سے متعلق خدشات پر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔