شام کے شہر حمص کی مسجد میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

علوی اکثریتی علاقے میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں5افراد زخمی ہو گئے
 حمض( آن لائن )شام کے صوبہ حمص میں واقع ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں جمعے کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات ایک مقامی عہدیدار نے بتائی۔شامی سرکاری میڈیا کے مطابق واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت اور محرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں