افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، 17 افراد جاں بحق

دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی
 کابل (آئی  این پی )افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں کم سے کم 17افراد جاں بحق اور متعددزخمی  ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔