شام : کار بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 15خواتین زخمی

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں
  دمشق(آئی این پی ) شام میں ایک کار  میں بم دھماکے  کے نتیجے میں 14خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق  جبکہ 15مزید خواتین زخمی ہوگئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج  کے ایک مرکزی شاہراہ پر  ہونے والے کار بم دھماکے میں  مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں