شام کے شہر سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات، 30 افراد ہلاک

جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں‘سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے
دمشق (آئی این پی )شام کے شہر سویدا میں مسلح جھڑپوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی  خبررساں ادارے  کے مطابق سویدا شہر میں مسلح جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے، یہ فرقہ ورانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں رپورٹس کے مطابق یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر یہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں۔