افغانستان: مسجد کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

مزار شریف میں دھماکہ پہلے سے نصب کی گئی آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا:عینی شاہدین
 کابل (آ ئی این پی )فغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب د ھماکے کے نتیجے    میں ایک خاتون  جاںبحق  اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔  افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پورٹ کے مطابق دھماکا مزار شریف شہر میں صبح سوا 8 بجے کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد مسجد کے قریب نصب کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بلخ کی اس مسجد کا تعلق ہزاری شیعہ برادری سے ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا پہلے سے نصب کی گئی آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا