امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگ گئی، 3 افراد زخمی

واشنگٹن (آئی  این پی  )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی  ، آگ سے جھلس کر 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی کیلیفورنیا میں آگ لگنے سے سیکڑوں مکانات کے جل جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ کیلیفورنیا فائر  ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ آگ سے سانٹا بابرا اور سین لوئس اوبیسپو کانمٹیز میں 1 سو مربع میل سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے۔آگ سے زخمی ہونے والوں کے حوالے سے امریکی فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ سے ایک کار سوار جھلس کا زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز کی مدد کرنے والے 2 کنٹریکٹ ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔