کراچی (آئی این پی) ای چالان جاری کرنے والے نظام کی مبینہ غلطی کے باعث گھر میں کھڑی گاڑی کے مالک کو 25 روز کے اندر 2ای چالان بھیج دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک شہری کو 25 روز کے اندر سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 10، 10 ہزار روپے مالیت کے دو چالان بھیجے گئے ہیں۔ اس معاملے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جس شخص کو یہ چالان موصول ہوئے، اس کی گاڑی طویل عرصے سے گھر پر ہی کھڑی ہے۔ متاثرہ شہری کی گاڑی 1987 کا ماڈل ہے، جبکہ ای چالان کی تصاویر میں خلاف ورزی کرنے والی گاڑی بالکل نئی ہے۔