ای چالان سسٹم نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا چالان کردیا

پیر محمد شاہ کی گاڑی کا چالان  اس وقت ہوا جب ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا
 خود ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ ان کی گاڑی کے خلاف10 ہزار کا چالان ہوا ہے
کراچی (آئی این پی) کراچی میں متعارف کرائے گئے خودکار ای چالان سسٹم نے قانون کی بالادستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سربراہ کی گاڑی کا بھی چالان کرڈالا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا چالان گارڈن انٹرچینج پر اس وقت ہوا جب ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی زحمت نہیں کی۔ خود ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ ان کی گاڑی کے خلاف 10 ہزار روپے کا چالان ہوا ہے۔ جس وقت یہ چالان بنا، اس وقت ڈی آئی جی خود گاڑی میں سوار نہیں تھے۔ تاہم ای چالان سسٹم نے بغیر امتیاز کارروائی کی اور خلاف ورزی کو فورا ریکارڈ کرلیا۔