دہلی دھماکہ:گاڑی ہریانہ میں میڈیکل کالج کے احاطے میں 11 دن تک کھڑی رہی:رپورٹ

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے میں استعمال ہونے والی سفید رنگ کی ہنڈائی کار ہریانہ کے قریب فرید آباد میں الفلاح میڈیکل کالج کے احاطے میں تقریبا 11 دن تک کھڑی رہی جسے بعد میں دہلی لے جایا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مشتبہ حملہ آور ڈاکٹر عمر نبی نے یہ گاڑی 10 نومبر کو حملے کی صبح گھبراہٹ کے عالم میں کالج کیمپس سے نکالی۔پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر پرانی دہلی کے علاقے میں لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک سست رفتار ہنڈائی آئی 20  گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا۔