نیٹ فلکس لیاری کی تاریخ پر سیریز بنانا چاہتا ہے: نبیل گبول

 پروڈکشن ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا ‘  تین سیرنز پر مشتمل سیریز کی تجویز دی گئی ہے
 مجوزہ سیریز میں لیاری کی تاریخ اور سماجی و سیاسی پس منظر کو اجاگر کیا جائے گا :رہنما پی پی
کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے  انکشاف کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے تاریخی علاقے لیاری پر مبنی ایک بڑی سیریز بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کی ایک پروڈکشن ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور تین سیرنز پر مشتمل ایک سیریز کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد اصل لیاری کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ مجوزہ سیریز میں لیاری کی تاریخ اور سماجی و سیاسی پس منظر کو اجاگر کیا جائے گا، تاکہ غیر ملکی پروڈکشنز میں دکھائے گئے منفی تاثر کو ختم کیا جا سکے۔