خیبرپختونخوا میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے 87 ہزار 364 واقعات

پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا‘رواں سال کتے کے کاٹنے کے 87 ہزار 364 واقعات  رونما ہوئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے کیسز میں 27 ہزار سے زائد اضافہ ہوا ہے تاہم سال 2025 کے دوران صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کے 87 ہزار 364 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد 60 ہزار 223 تھی۔