نیلم آزادکشمیر میں پاگل کتے کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 زائد افراد زخمی

    مظفر آباد (آئی این پی )آزادکشمیر کی وادی نیلم میں پاگل کتے نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ لیا، ہسپتال منتقل کردیا گیا، دو افراد کو تشویشناک حالت میں مظفر آباد اسپتال ریفر  کردیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔