لاہور رنگ روڈ پر موٹرسائیکل رکشوں کی ریس‘ پولیس لاعلم

رکشوں نے محمود بوٹی سے ہربنس پورہ تک ریس لگائی‘  راستے میں   ٹول پلازہ سمیت کسی مقام پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے نہ روکا‘ویڈیووائرل
لاہور (آئی این پی) لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشے ریس لگانے لگے، ریس لگاتے چنگچی رکشوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی‘ رنگ روڈ  کو پیدل کراس کرنے پر چالان کرنے والی پولیس ریس سے لاعلم نکلی۔ تفصیلات کے مطابق  رنگ روڈ پر رکشوں اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے لیکن چنگچی رکشوں کی ریس اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی سے پولیس لاعلم نکلی۔موٹر سائیکلوں کے ساتھ چنگچی رکشوں نے محمود بوٹی سے ہربنس پورہ تک ریس لگائی۔ راستے میں نہ کسی ٹول پلازہ والے نہ روکا اور نہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے روکا۔رنگ روڈ پیدل کراس کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار مقدمہ درج کروا چکے ہیں۔ ویڈیو میں شرطیں لگاتے ہوئے بھی مختلف موٹر سائیکل سواروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔