پابندی کی خلاف ورزی پر 366 چنگ چی،104 لوڈر رکشوں کے چالان ، کینال روڈ پر اضافی نفری تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے کینال روڈ پر لوڈر رکشوں اور چنگچی رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کو چالان اور ضبط کر لیاٹریفک حکام کے مطابق مجموعی طور پر 470 رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں 366 چنگچی رکشے اور 104 لوڈر رکشے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کینال روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی 186 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی سی ٹی او لاہور کے مطابق کینال روڈ پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ چنگچی اور لوڈر رکشوں کے داخلے کو مکمل طور پر روکا جا سکیسی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ لوڈر رکشوں میں خطرناک انداز سے سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان کی لوڈنگ کی جاتی ہے جو دوسرے شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیانہوں نے مزید کہا کہ ایسے رکشے حادثے کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں، اس لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق آٹو رکشوں پر ڈرائیور کے ساتھ سواریاں بٹھانے کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔