سہیل آفریدی کا دورہ لاہور‘پولیس نے600سے زائد ہسٹری شیٹرز کو حراست میں لے لیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور کے پیش نظر پولیس نے شرپسندی اور روڈبلاک کرنے والے چھ سو  ہسٹری شیٹرز کو حراست میں  لے لیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس 600سے زائد ہسٹری شیٹرز کو حراست میں لے چکی ہے، لاہورپولیس کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ میں شامل ملزمان کی لسٹیں سیف سٹی کوفراہم کردی گئیں۔سیف سٹی اتھارٹی فیشل ریکگ نائز کیمروں کی مدد سے ملزموں کی نشاندھی کے بعد  گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔