3 ماہ قیام کیا،پنکی کا دوسرا شوہر سابق انسپکٹر بھی 2 مرتبہ باکو جاچکا ہے، ذرائع
رانا اکرم نے ہی پہلی بارانمول، کرن کو پکڑا ،2 گاڑیاں ،5 کروڑ لیکر چھوڑ دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) منشیات ڈیلر پنکی کے ملک سے باہر جانے اور پولیس کی جانب بھاری رشوت کے عوض چھوڑے جانے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے معاملے میں اس کی ٹریول ہسٹری سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق پنکی صرف ایک بار ہی ملک سے باہر گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے باکو گئی اور تقریباً 3 ماہ بعد یکم اپریل 2019ء کو واپس آ گئی۔ پنکی کا دوسرا شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم بھی 2 مرتبہ باکو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ رانا اکرم 12 اکتوبر 2025 کو باکو گیا اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس آیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق وہ دوبارہ 27 دسمبر 2025 کو باکو گیا اور 6 جنوری 2026 کو واپس لاہور پہنچا۔پولیس کے مطابق رانا اکرم نے ہی پہلی مرتبہ انمول اور اس کی ساتھی کرن کو پکڑا اور پھر چھوڑ دیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے رانا اکرم نے مبینہ طور پر 2 گاڑیوں سمیت 5 کروڑ لے کر دونوں کو چھوڑ دیا تھا۔