وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ کے موقع پر لاہور کی متعدد مارکیٹیں بند کرا دی گئیں‘ کسی کو تنگ نہیں کر رہا، مجھے تنگ کیا جا رہا ہے،ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے :سہیل آفریدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا لاہور پہنچ گئے‘ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر متعدد مارکیٹیں بند کرا دی گئیں‘پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا‘صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور میاں اکرم عثمان اور رہنما شبیر گجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا‘وزیر اعلیٰ قیدیوں کی وین کے آگے کھڑے ہو گئے‘سہیل آفریدی نے کہامیں کسی کو تنگ نہیں کر رہا، مجھے تنگ کیا جا رہا ہے،ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے پھر آگے بڑھوں گا، اس موقع پر پولیس سہیل آفریدی کو پولیس ڈالے میں نامعلوم مقام کی طرف لے گئی‘بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا