ضلع میانوالی سے عہدیداران وکارکنان کی لسٹ/ہسٹری شیٹ جاری

 کارکنان میں سے 2 سے پولیس نے میانوالی میں موجودگی کے شیورٹی بانڈز حاصل کر لیے 
 ایک جیل میں اور 15 افراد روپوش ،گرفتاری کیلئے چھاپے، ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا: محکمہ داخلہ
لاہور(کر ائم رپو رٹر)حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل حالیہ کالعدم مذہبی تنظیم کے ضلع میانوالی شہر اور مضافات سے عہدیداران وکارکنان کی لسٹ/ہسٹری شیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق میانوالی شھر سے ایک،موچھ شھر سے 5، کندیاں سے ایک، واں بھچراں سے 06، اور ہرنولی، پپلاں، پائی خیل، موسی خیل اور عیسی خیل سے ایک، ایک کارکن شامل ہے جن کی کل تعداد 18 بنتی ہے ان فورتھ شیڈول میں شامل عہدیداران اور کارکنان میں سے 2 سے پولیس نے ضلع میانوالی میں اپنی موجودگی کے شیورٹی بانڈز حاصل کر لیے ہیں جبکہ ایک جیل میں اور 15 افراد روپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔