عمران خان کی رہائی کے لئے لاہور کی مرکزی شاہراہ کو مارچ میں تبدیل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہوگا
لاہور( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے نیا اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لاہور میں استقبال اور لبرٹی چوک پرعوامی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے کہا پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا عمران خان کی رہائی کے لیے لاہور کی مرکزی شاہراہ کو مارچ میں تبدیل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔